ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تین اگست کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے میں وہ پریس کانفرنس کے علاوہ وہ کمالیہ بھی جائیں گے جہاں مقامی سیاسی و مذہبی شخصیات سے ان کی ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ علامہ امین شہیدی کی تین اگست کوکمالیہ میں دیگر مصروفیات میں ان کا سالانہ مجلس عزا سے خطاب بھی شامل ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ٹی ٹی ایس کی جانب سے ان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں مقامی مومنین، عزادار اور شہر کے عمائدین شریک ہوں گے.....
/169